کراچی ٹریفک حادثات میں10 سالہ بچی سمیت2 ہلاک

2گاڑیوں کے ڈرائیور یونیورسٹی روڈ پر ریس لگارہے تھے،موٹر سائیکل سوار جان سے گیا


Staff Reporter January 17, 2013
کلفٹن میں کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، بچی لقمہ اجل بن گئی، ڈرائیورفرارہوگیا فوٹو: فائل

گلشن اقبال اور کلفٹن میں ٹریفک حادثات میں10 سالہ بچی سمیت2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے ۔

گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ اردو یونیورسٹی کے سامنے کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار22 سالہ حسن ولد اکرم ہلاک جبکہ اس کا دوست35 سالہ شاکر ولد اسلام الدین زخمی ہو گیا ہلاک و زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ہلاک و زخمی ہونے والے لیاقت آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق2 کاروں کے درمیان ریس کے دوران موٹر سائیکل سوار ایک کار کی ٹکر سے ہلاک ہوا موقع پر موجود لوگوں نے ایک کار کو روک کر اس کے ڈرائیور کو پکڑ کر عزیز بھٹی پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا کار سوار فرار ہو گیا۔

3

بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن عبد اﷲ شاہ غازی مزار کے قریب ہائپر چورنگی کے قریب کار نمبرARW-22 کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار10سالہ انیلا دختر عبداﷲ ہلاک جبکہ اس کا بھائی25 سالہ عابد زخمی ہو گیا ہلاک و زخمی ہونے والے بہن بھائی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ، متوفیہ کلفٹن شاہ رسول کالونی گلی نمبر18کی رہائشی ہے پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا موقع پر موجود لوگوں نے کار کا نمبر پولیس کو بتایا ہے ۔