کوہلی آئی پی ایل میں واپسی کے لیے تیار

ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے


Sports Desk April 11, 2017
ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے . فوٹو : فائل

HYDERABAD: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں واپسی کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی تکلیف سے دوچار ہوگئے تھے، اس وجہ سے انہیں آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی جانب سے ابتدائی تین میچز سے دور رہنا پڑا تھا اوران کی جگہ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بنگلور کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی رانچی ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار

https://twitter.com/MahiRatfc/status/851724088699609088

اب کوہلی نے اعلان کیاکہ وہ ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ویٹ لفٹنگ کررہے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کندھے کی تکلیف سے اب نجات پا چکے ہیں۔