پنجاب میں طویل بندش کے بعد سی این جی کھلنے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اگر موسم میں بہتری آئی تو مزید ایک دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے جائیں گے۔


ویب ڈیسک January 17, 2013
صوبہ پنجاب میں توانائی بحران کے باعث 23 دسمبر کو سی این جی اسٹیشن بند کر دئیے گئے تھے۔ فائل فوٹو

سی این جی کی طویل بندش کے بعد ایک روز کے لئے سی این جی اسٹیشن کھلے توگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

صوبہ پنجاب میں توانائی بحران کے باعث 23 دسمبر کو سی این جی اسٹیشن بند کر دئیے گئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مجبوراً مہنگا پٹرول بھی اپنی گاڑیوں میں ڈلوانا پڑا۔ طویل بندش کے بعد جب سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھلے تو لوگ صبح سویرے ہی سے سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں میں سی این جی بھروانے کے لئے لمبی قطاروں میں لگ گئے۔

واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشنز صرف ایک روز کے لئے کھولے گئے ہیں تاہم وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ اگر موسم میں بہتری آئی تو مزید ایک دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے جائیں گے۔

مقبول خبریں