کراچیسی این جی اسٹیشن 2 دن بند رہیں گے

گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔


Business Reporter January 18, 2013
سی این جی اسٹیشنز جمعہ 18 جنوری کی صبح 8 بجے سے اتوار 20 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

LISBON: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 18سے 20 جنوری کے دوران 48گھنٹے کیلیے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ 18 جنوری کی صبح 8 بجے سے اتوار 20 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید 24 گھنٹے کے لیے منقطع کردی جائے گی،واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے سی این جی اسٹیشنز کے لیے لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔