دیدار اور نرگس کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نرگس کے سیلون کی افتتاحی تقریب پر اداکارہ دیدار کے علاوہ دیگر فیملی کے لوگ موجود تھے۔


Cultural Reporter January 18, 2013
اداکارہ دیدار اور نرگس سگی بہنیں ہیں۔ فوٹو : فائل

اداکارہ دیدار اور نرگس کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیدار اور نرگس کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں اور جس کے بارے میں دونوں بہنیں تردید کرچکی ہیں مگر گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس کے سیلون کی افتتاحی تقریب پر اداکارہ دیدار کے علاوہ دیگر فیملی کے لوگ موجود تھے۔

جس پر میڈیا اور دیگر مہمانوں کی جانب سے اداکارہ دیدار کی عدم موجودگی کو محسوس کیا گیا اورلوگ چہ میگوئیاں کرتے رہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے جب کہ اداکارہ نرگس نے بھی اس بارے میں کسی قسم کے کوئی ریمارکس دینے سے گریز کیا۔یاد رہے اداکارہ دیدار کے جوہر ٹائون کالج روڈ پر بیوٹی پارلر کے افتتاح کے موقع پر اداکارہ نرگس پاکستان میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہیں ہوئی تھیں۔

مقبول خبریں