مردان یونیورسٹی واقعہ میں ملوث 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  ہفتہ 15 اپريل 2017
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ فوٹو: فائل

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم مشعال خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان نونیورسٹی میں 2 روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں ملوث 8 ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: طالبعلم کا قتل، رجسٹرار کے 2 نوٹی فیکیشنز نے یونیورسٹی کا کردار مشکوک بنا دیا

دوسری جانب  مردان یونی ورسٹی میں جاں بحق ہونے والے طالب علم مشعال خان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق طالب علم کی موت جسمانی تشدد اور گولیاں لگنے سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔