کینیڈا میں غربت کیخلاف عوام کا احتجاج امریکا جانیوالے راستے بند

پانچ صوبوں میں مختلف مقامات پر ریلوے لائنز، سڑکیں اور پل بلاک ہوگئے، ٹریفک کا نظام متاثر، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان


INP January 18, 2013
پانچ صوبوں میں مختلف مقامات پر ریلوے لائنز، سڑکیں اور پل بلاک ہوگئے، ٹریفک کا نظام متاثر، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان فوٹو: فائل

کینیڈا میں سیکڑوں شہریوں نے غربت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا جانے والی مرکزی شاہراہ بند کردی۔

خراب معاشی حالات اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے ڈرم بجاکرحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

9

مظاہرے کے باعث پانچ صوبوں میں مختلف مقامات پر ریلوے لائنز، سڑکیں اور پل بند ہوگئے۔ٹریفک کانظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔مظاہرین کا کہناہے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔