- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
مجھے لاہورمیں ایسٹر کے دن خودکش حملہ کرنا تھا، نورین کا اعترافی بیان
اسلام آباد: پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوران آپریشن گرفتار ہونے والی نورین لغاری نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے لاہور گئی تھی اور مجھے ایسٹر کے روز منعقدہ تقریبات میں خود کش حملہ کرنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں لاہور کے علاقے پنجاب ہاسنگ سوسائٹی میں دوران آپریشن گرفتار ہونے والی لڑکی نورین لغاری کے حوالے سے کہا کہ نورین قوم کی بچی ہے اسے اپنے گھر جانے کی اجازت ہے تاہم اس نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور نے نورین کی اعترافی ویڈیو بھی دکھائی جس میں نورین کا کہنا تھا کہ میرا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے میرے والد کا نام عبدالجبار ہے جو سندھ یونیورسٹی میں بطور استاد فرائض انجام دے رہے ہیں اور میں خود لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں اور ایم بی بی ایس میں سال دوئم کی طالبہ ہوں۔ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ میں اپنی مرضی سے لاہور گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہورمیں کارروائی کے دوران گرفتار خاتون نورین حیدرآباد کی رہائشی نکلی
نورین لغاری نے بتایا کہ اس کے ساتھی علی طارق کی سوچ شروع سے ہی تخریبی اور دہشت گردانہ تھی اور اس کی منصوبہ بندی میں خود کش حملہ اور فورسز کے اہلکاروں کو اغوا کرنا شامل تھا ۔ اس نے بتایا کہ علی طارق کے ساتھ ابوفوجی نامی ایک شخص بھی تھا جو اس کے ساتھ تخریب کاری کی تمام کارروائیوں میں ملوث تھا۔
نورین نے بتایا کہ کاررائیوں اورمنصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یکم اپریل کو کالعدم تنظیم نے سامان فراہم کردیا تھا جس میں 2 خود کش جیکٹس، 4 ہینڈ گرنیڈز اور کچھ گولیاں بھی شامل تھیں۔ خود کش جیکٹس کا استعمال ایسٹر کے موقع پر کیا جانا تھا جس کے لئے خود کش بمبار کے طور پرمجھے نامزد کیا گیا تھا لیکن 14 اپریل کی رات ہی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہمیں گرفتار کرلیا اورعلی طارق ہلاک ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔