فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی،اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے والاپرستاردم توڑگیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 18 اپريل 2017
واقعے کے بعد پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے . فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

واقعے کے بعد پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے . فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

بیونس آئرس: ارجنٹائنی فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی کے دوران اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے والا پرستار دم توڑ گیا۔

ارجنٹائنی فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں اسٹینڈ سے نیچے پھینکے جانے والا شائق دم توڑ گیا ہے، پہلے ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑدیا تھا تاہم اب ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ارجنٹائنی فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ دن بیلگیرانو اور ٹیلیرز کلبز کے درمیان کورڈوبا میں لیگ میچ کے دوران پیش آیا، زخمی پرستار ایمانویل بیلبو کا تعلق بیلگیرانو کلب سے بتایا جارہا ہے، انہیں 2افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر 16 فٹ بلندی سے نیچے پھینک دیا، ان کا سر کنکریٹ کی سیڑھیوں سے ٹکرایا تھا، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔