یوراج سنگھ نے ساتھی کرکٹر ویرات کوہلی کی کنجوسی کا پول کھول دیا

سینئرز کے نام لینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ایک مثال دیتا ہوں کہ ویرات کوہلی سب سے بڑے کنجوس ہیں، بھارتی بیٹسمین


Sports Desk April 20, 2017
سینئرز کے نام لینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ایک مثال دیتا ہوں کہ ویرات کوہلی سب سے بڑے کنجوس ہیں، بھارتی بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

یوراج سنگھ نے ویرات کوہلی کی کنجوسی کا پول کھول دیا۔

ایک انٹرویومیں بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ نے کہا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس اور ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ہے، پنجابی کھانے یا گھومنے کیلیے جائیں تو کوئی ایک رقم ادا کردیتا ہے لیکن کئی کرکٹرز بحث چھیڑ دیتے ہیں کہ اس جگہ پر تم پیسے دے دینا، ادھر میں خرچ کردوں گا۔

یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ سینئرز کے نام لینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ایک مثال دیتا ہوں کہ ویرات کوہلی سب سے بڑے کنجوس ہیں، جب بھی کبھی باہر جائیں میں ہی بلز ادا کرتا ہوں، اشیش نہرا بھی کبھی کبھی کنجوسی پر اتر آتے ہیں، شادی کے بعد میں نے ان کو اکثر کہتے سنا کہ میری بیوی اور بچے موجود اور ان کی بھی ضروریات ہیں۔ اتنی زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتا۔

علاوہ ازیں یوراج سنگھ نے مرلی دھرن کو خوفناک بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رنگت اور آنکھوں کے ساتھ بولنگ بھی ڈرادیتی تھی، انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو میں نے شکریہ ادا کیا۔