چاغی میں فورسزکی کارروائی، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
بارودی مواد کی برآمدگی کے بعد باجوڑ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی، فوٹو: فائل

بارودی مواد کی برآمدگی کے بعد باجوڑ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی، فوٹو: فائل

چاغی: حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چاغی میں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسزنے مصدقہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد بڑی مقدار میں ہے جو کہ غارمیں چھپایا گیا تھا جب کہ بارودی مواد کی برآمد گی کے بعد علاقے کے قریب تمام راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔