شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کی ملاقات، الوداعی میچ پر گفتگو

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 23 اپريل 2017
شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

 لاہور: پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اوراسٹارآل راؤنڈر شاہد آفریدی کے درمیان ملاقات میں الوداعی میچ پر گفتگو ہوئی۔

شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شاہد آفریدی سے ملاقات مثبت رہی اور ملاقات کے دوران ان کی فیئر ویل سے متعلق معاملات طے کیے گئے جب کہ فیئر ویل کے ساتھ ساتھ مستقبل میں آفریدی کی کرکٹ میں خدمات سے متعلق بھی معاملات طے کیے گئے۔

شاہد آفریدی نے نجم سیٹھی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی سے ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی ہے تاہم فیئر ویل کے حوالے سے جلد بتاﺅں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔