افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2017

کابل: افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے مزار شریف واقعہ پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 روز قبل افغانستان کے شہر مزار شریف پر ہونے والے حملے کے ردعمل میں آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور وزیر دفاع نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ، ہلاکتیں 140 ہو گئیں

ترجمان افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر حملہ تاریخ کا بدترین حملہ تھا جب کہ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے مزار شریف حملے پر استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل مزار شریف میں فوجی تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں 140 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مزار شریف حملے کے بعد سے عوام کی جانب سے حکومت پر آرمی چیف اور وزیر دفاع سے استعفیٰ لینے کے لئے شدید دباؤ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔