ٹیسٹ رینکنگ : مصباح کی ٹاپ 20 میں واپسی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
یونس خان بدستور 8 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

یونس خان بدستور 8 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی نے جمیکا ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 6 درجے بہتری کے ساتھ 20 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ یونس خان بدستور 8 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ اظہر علی 3 درجہ تنزلی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سرفراز احمد ایک درجہ ترقی کےساتھ 24 ویں جبکہ بابر اعظم 14 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 94 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کیریئر بیسٹ 60 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

بولرز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک قدم آگے آتے ہوئے 15 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ محمد عامر 13 درجے بہتری کےساتھ 42 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈین پیسر شینن گیبریل 33ویں جبکہ جوزف الزاری 73 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔