جناح ٹرمینل فلائی اوور کا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ایڈمنسٹریٹر کراچی

جیل چورنگی فلائی اوور پرکام کے آغاز کیلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں.


Staff Reporter January 21, 2013
جیل چورنگی فلائی اوور پرکام کے آغاز کیلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ جناح ٹرمینل فلائی اوور کا90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور جیل چورنگی فلائی اوور رائٹ وے کے کام کے آغاز کیلیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بات انھوں نے فلائی اوورز کے کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، متعلقہ منصوبوں کے چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ جناح ٹرمینل فلائی اوور کی تعمیرسے نیشنل ہائی وے، لانڈھی، ملیر، سعودآباد اور ایئر پورٹ جانے والے شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی، انھوں نے کہا کہ جیل چورنگی فلائی اوور کے رائٹ وے کی جگہ حاصل کرنے کے لیے گھروں کو جیل کے عملے سے خالی کرانا ہے اس کیلیے کے ایم سی نے اپنے اخراجات سے86 فلیٹس تعمیر کر کے دیے ہیں۔

1

انھوں نے کہا کہ شارع فیصل پر بننے والے فلائی اوور سے ایئر پورٹ اور نیشنل ہائی وے پر جانے والی ٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی ، تین لین کے اس فلائی اوور کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرلیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے ارد گرد کے علاقوں کوترقی دی جارہی ہے اور جلد ہی جاپان کے تعاون سے ملٹی نیشنل کمپنیاں یہاں اپنے کاروبار کا آغاز کررہی ہیں،انھوں نے کہا کہجیل چورنگی سے یونیورسٹی روڈ کی طرف مڑنے والے لوپ کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جائے گا جس سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔