ق لیگ کے 16 وزرانے لوڈشیڈنگ پرقیادت کواستعفے دیدیے

حلقے کیلیے فنڈز مل رہے ہیں نہ کام ہورہے ہیں،حکومت سے الگ ہونے کا مطالبہ


حلقے کیلیے فنڈز مل رہے ہیں نہ کام ہورہے ہیں،حکومت سے الگ ہونے کا مطالبہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ ق کے16وفاقی وزرأ نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے اور بجلی کا بحران حل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کیلیے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کردیے،چوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے وزرأ اوردیگر پارٹی ارکان سے صدر زرداری اوروزیراعظم راجا پرویز اشرف سے بات چیت کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے وفاقی وزرأ اورارکان اسمبلی اپنی قیادت کے سامنے پیپلزپارٹی کے رویے کے خلاف پھٹ پڑے اور شکایات کے انبار لگادیے، پارٹی رہنما انورچیمہ نے کہاکہ ہمارے ارکان کو علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے کیلیے فنڈز مل رہے ہیں نہ ہمارا کوئی کام ہورہا ہے ۔ بجلی کا بحران کم ہونے کی بجائے بڑھ رہا ہے،

اس تو بہتر تھا ہم پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کے بجائے اپوزیشن کا کردار ادا کرتے تاکہ عوام کے سامنے کو سرخرو ہوتے۔ شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی نے تمام شرکا سے کہا کہ وہ حوصلہ رکھیں، وہ جلد صدر زرداری اور وزیراعظم سے بات کریں گے اور تمام مسائل حل کرائیں گے، اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔