تھوڑا سا دباؤ پڑنے پرنواز شریف کے اندرکا فاشسٹ بے نقاب ہوگیا عمران خان

شاید نواز شریف بھول گئے ہیں کہ انکی گرفتاری کے وقت ان کی اہلیہ نے ہی احتجاج کی قیادت کی تھی، عمران خان


ویب ڈیسک April 30, 2017
پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، نواز شریف شاید بھول گئے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن) لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/858552121939177472

عمران خان نے مزید کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/858551008057856000

مقبول خبریں