محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
جمہوریت اور قومی مفاد ہمیشہ مقدم رکھا اور تمام فیصلے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے کئے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

جمہوریت اور قومی مفاد ہمیشہ مقدم رکھا اور تمام فیصلے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے کئے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے لہذا پہلے بھی محاذ آرائی نہیں کی اور آئندہ بھی محاذ آرائی کی سیاست سے دور رہیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں پارٹی رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اورفواد حسن فواد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور قومی مفاد ہمیشہ مقدم رکھا اور تمام فیصلے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے کئے، محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے لہذا پہلے بھی محاذ آرائی نہیں کی اور آئندہ بھی محاذ آرائی کی سیاست سے دور رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے، آج پاکستان کے حالات 2013 سے یکسر مختلف ہیں جب کہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔