پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کا اضافہ نوٹی فکیشن جاری

پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فوٹو فائل

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجی گئی تھی، وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 65 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں وزارت پیٹرولیم نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی، پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مقبول خبریں