اولمپک پاسپورٹ اسکینڈل میں اسد علی کیخلاف مقدمہ درج

گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا،رقیب اور اقبال کے بیانات ریکارڈ


Numainda Express July 31, 2012
گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا،رقیب اور اقبال کے بیانات ریکارڈ

LONDON: ایف آئی اے لاہور نے نادراکی مدعیت میں اولمپک پاسپورٹ اسکینڈل کے ملزم اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے جعلی کوائف کی بنا پر نیا پاسپورٹ بنوایااور حکام کو اپنے برطانوی پاسپورٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا ۔

ملزم نے پاکستان کے خلاف سازش کی۔دریں اثناگزشتہ روز عابد چوہدری کے بیان کی روشنی میں ایف آئی اے نے رقیب اور اقبال کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ دریں اثناجوڈیشل مجسٹریٹ سہیل انجم نے پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث نادرا سے تعلق رکھنے والے 4ملزموں فہیم،واصف،غفار اور محمد آصف کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے