جامعہ کراچی ویب سائٹ 9 کروڑ ریکارڈ ہٹس کیساتھ سرفہرست

صرف دسمبر 2012 ء کے دوران ایک عشاریہ چھ 1.6 کروڑ ہٹس میں 6 سو جی بی کا ڈیٹا ڈائون لوڈ کیا گیا.


Staff Reporter January 22, 2013
صرف دسمبر 2012 ء کے دوران ایک عشاریہ چھ 1.6 کروڑ ہٹس میں 6 سو جی بی کا ڈیٹا ڈائون لوڈ کیا گیا. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سال 2012 ء میں 9 کروڑ ہٹس کے ساتھ دیگر تمام پاکستانی جامعات کی ویب سائٹس کے مقابلے میں سرفہرست رہی۔

اسی طرح اس سال 3ٹی بی کا ڈیٹا ڈائون لوڈکیا گیا ، صرف دسمبر 2012 ء کے دوران ایک عشاریہ چھ 1.6 کروڑ ہٹس میں 6 سو جی بی کا ڈیٹا ڈائون لوڈ کیا گیا، زیادہ ترمعلومات فارم اور نتائج سے متعلق تھیں ،طلبا نے بی اے، بی ایس سی،بی کام سے متعلق معلومات لی،سالانہ امتحان اور ان کے شیڈول کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد میں کراچی یونیورسٹی کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی۔