منیبہ اسکول نجی پارٹی کے حوالے کرنیوالے افسران عہدوں پر واپس

سول سوسائٹی کو شہر کے بچوں کی تعلیم بچانے کیلیے آگے آنا چاہیے، فضل اللہ پیچوہو.


Staff Reporter January 23, 2013
منیبہ گورنمنٹ اسکول کے طلبہ تعلیمی سلسلے کی بحالی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

منیبہ گورنمنٹ اسکول نجی پارٹی کے حوالے کرنے والے بدعنوان افسران کو ہٹانے والے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکے محکمے کی ایک اعلیٰ شخصیت سے اختلافات ہوگئے ہیں اور ان اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکریٹری تعلیم کی ہدایت پر تبادلہ کیے گئے متعلقہ افسر ایک بار پھر اپنے عہدے پر واپس آگئے ہیں۔

صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے ایک روز قبل ڈی او ایلیمینٹری ممتاز شیخ اور اے ڈی او تعلیم گلبرگ ٹائون علی اکبرشیخ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا تھا ،دونوں افسران کا تبادلہ کردیا گیا تھا،علاوہ ازیں سیکریٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے کہا ہے کہ منیبہ اسکول کی عمارت لینڈ مافیا کے حوالے کرنے پر ڈی او ممتاز شیخ اور اے ڈی او علی اکبر شیخ کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جاچکا ہے۔

7

اب نیب اور اینٹی کرپشن کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، اپنے دفترمیں اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پولیس سے ایف آئی آرکے لیے رابطہ کیا لیکن پولیس تعاون نہیں کررہی ہے ، تحقیقات کے بجائے انھوں نے از خود اسکول میں تالے ڈال دیے ہیں اگرڈی او اور اے ڈی او نے چارج نہیں چھوڑا اور دفترمیں بیٹھے رہے تو اپنے عمل کے وہ خود ذمے دارہوں گے ، سول سوسائٹی کوشہر کے بچوں کی تعلیم بچانے کیلیے آگے آناچاہیے۔