مقابلے کے بعد زخمی ملزم گرفتار کار برآمد

ملزم محمد رمضان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بوٹ بیسن کے علاقے سے چھینی ہوئی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی .


Staff Reporter January 23, 2013
ملزم محمد رمضان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بوٹ بیسن کے علاقے سے چھینی ہوئی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی . فوٹو: فائل

اینٹی کار لفٹنگ سیل نے سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کر کے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل شریف آباد کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر مقابلے کے بعد ملزم محمد رمضان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بوٹ بیسن کے علاقے سے چھینی ہوئی ٹویوٹا کرولا کار برآمد کرلی جب کہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزم کار لفٹر گروہ کا سرغنہ ہے ، اے سی ایل سی کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔