- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
مادھوری کا سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم پربات کرنے سے انکار
ممبئی: مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم پر بات کرنا بیکار ہے کیونکہ زندگی ان تمام چیزو ں سے بہت آگے نکل چکی ہے۔
بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ہدایت کار راج کمار ہیرانی دے رہے ہیں جب کہ فلم میں رنبیر کے علاوہ منیشا کوئرالہ، پاریش راول، انوشکا شرما اور سونم کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سونم کپور مادھوری ڈکشٹ کا کردار نبھا رہی ہیں یہ کردار مختصر لیکن پاور فل ہے اور یہ سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی اصل زندگی میں ہونے والی قریبی دوستی اور پیار پر مشتمل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رنبیر کپور 90 کی دہائی کے سنجے دت بن گئے
مادھوری ڈکشٹ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم پر بات کرنا بیکار ہے کیوں کہ زندگی ان تمام چیزو ں سے بہت آگے نکل چکی ہے، مادھوری ڈکشٹ آخری بار 2014 میں فلم ڈیڑھ عشقیہ میں نظر آئی تھیں اور وہ اب دوبارہ کب بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی اس کے جواب میں مادھوری نے مسکراتے ہوئے کہا بہت جلد۔ انہوں نے بالی ووڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ ہاں میں مانتی ہوں بالی ووڈ میں پہلے کے مقابلے میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔