جنوبی پنجاب کے عوام کی آوازنہ سنی گئی تو بلوچستان جیسے حالات پیداہوسکتے ہیںگورنر پنجاب

جنوبی پنجاب کے عوام غریب سے غریب تر اور لاہور امیر سے امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ،مخدوم احمد محمود


ویب ڈیسک January 23, 2013
جنوبی پنجاب صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ معاشی اور بہترطرزحکمرانی کا بھی معاملہ ہے، گورنرپنجاب۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ اگرجنوبی پنجاب کے عوام کی آواز نہ سنی گئی تو پھر پنجاب میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ الگ صوبے کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا حتمی مطالبہ ہے اوراگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو پنجاب میں بھی بلوچستان جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں اور ایسے لوگ آجائیں گے جو ملک کے خیر خواہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب نئے صوبے کے قیام پرکسی کوکوئی اعتراض نہیں تو پھرکس بات کی دیر کی جارہی ہے۔

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ معاشی اور بہترطرزحکمرانی کا بھی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام غریب سے غریب تر اور لاہور امیر سے امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔