ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار

اسپورٹس ڈیسک  پير 15 مئ 2017
مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی ترقی ملنے پر ساتویں پوزیشن پرفائز- فوٹو: فائل

مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی ترقی ملنے پر ساتویں پوزیشن پرفائز- فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-1 سے فتح کے باوجود آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم بھی آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم اسے ایک پوائنٹ ملا ہے۔

بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے، یونس خان 2 درجے تنزلی پر 16 جبکہ مصباح ایک قدم پیچھے ہیں جب کہ بابر اعظم 8 قدم آگے بڑھ کر 98ویں نمبر پر پہنچ گئے،روسٹن چیس 21 درجے بہتری ملنے پر 28ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیریبیئن کپتان جیسن ہولڈر 7 درجے ترقی پاکر 54ویں نمبر پر براجمان ہوئے، شائی ہوپ نے چار منزلیں طے کرتے ہوئے 97ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

بولنگ میں روسیو میں مجموعی طور پر 8و کٹیں لینے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے 13ویں پوزیشن برقرار رکھی، پیسر محمد عباس نے بلندی کی جانب سفر جاری رکھا، وہ 17 درجے کی چھلانگ لگا کرکیریئر بیسٹ 44ویں نمبر پر آگئے،حسن علی نے 96ویں نمبر سے رینکنگ میں انٹری ڈالی، انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 3 شکار کیے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔