اقوام متحدہ کی مزید پابندیوں کا جواب شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت بڑھانے کا اعلان کردیا

امریکا کی شمالی کوریا کی جانب جارحیت پرمبنی اور بدتر پالیسی کی وجہ سے 6 ملکی بات چیت بے نتیجہ رہی، ترجمان وزارت خارجہ.


Net News January 24, 2013
سلامتی کونسل میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور، شمالی کوریا کے خلائی تحقیق کے ادارے پربھی پابندیاں عائد کر دی گئیں. فوٹو: فائل

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کیے جانے کے بعداپنی فوجی اورجوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کا اعلان کردیا۔

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام پرمزید مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فوجی اورجوہری صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'امریکا کی شمالی کوریا کی جانب جارحیت پر مبنی اور بدتر پالیسی کی وجہ سے 6 ملکی بات چیت بے نتیجہ رہی اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کا مقصد اختتام کو پہنچا'۔وزارت خارجہ کے مطابق فوج کی دفاعی صلاحتیوں اور جوہری ڈیٹرنس کو بڑھانے اور اسے مضبوط کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائینگے۔

7

اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا کی طرف سے پیش کی گئی تھی ۔ قرارداد میں شمالی کوریا کی طرف سے گزشتہ سال 12دسمبرکو کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے جس کے بارے میں شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس دن حقیقت میں ایک مصنوعی سیارچے کوزمین کے گرد مدارمیں پہنچایا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں شمالی کوریا کے خلائی تحقیق کے ادارے پربھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو شمالی کوریا کی حکومت پر پہلے سے عائد پابندیوں کے علاوہ ہیں۔

مقبول خبریں