اٹک میں بے قابو ڈمپر نے بچوں کو روند ڈالا 4 طلبا جاں بحق

بچے اسکول جانے کیلئے ملال اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ ڈمپر نے انہیں روند ڈالا


ویب ڈیسک May 17, 2017
چاروں بچوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جھنگ منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کھوڑ روڈ پر بے قابو ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑے بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 طلبا جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک میں کھوڑ روڈ کے ملال اسٹاپ پر اسکول جانے کے لئے اپنی سواری کے انتظار میں کھڑے بچوں کو بے قابو ڈمپر نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جھنگ منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اٹک میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں