امریکا نہیں اس کی پالیسیوں کیخلاف ہیںمنور حسن

امریکی سفیر کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات،ڈرون حملوں،ڈاکٹرعافیہ اوردیگرامورپرگفتگو


News Agencies January 24, 2013
اسلام آباد، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈرون حملوں، ڈاکٹرعافیہ صدیقی اور بھارتی وزیرداخلہ کے حالیہ بیان پرتبادلہ خیال کیاگیا،منورحسن نے کہاکہ امریکا کوجائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ11سال سے جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ نے دنیا میں دہشت گردی میں کمی کی ہے یامزید اضافہ کردیاہے، انھوں نے کہاکہ ہم امریکاکے نہیں امریکی پالیسیوں کیخلاف ہیں،اسے اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرنی چاہیے۔

3

امریکی پالیسیاں ہمیشہ اسرائیل اورہندوستان کی حمایت میں بنتی ہیں،کشمیرسمیت ہرجگہ مسلمانوں کاخون بہہ رہاہے، پاکستان کی صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہاکہ ہم یہاں جمہوریت کے حامی ہیں ہم کسی پارٹی یا فردکی حمایت نہیں کرتے۔