کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 لاپتہ

اے ایف پی/ویب ڈیسک  ہفتہ 20 مئ 2017
گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

 کراچی: منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4 افراد کو بچالیا۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔