چھوٹی عالیہ کے نخرے بڑے

عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک May 20, 2017
عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کوفلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاراور اداکارائیں اپنے لیے خوش قسمتی تصور کرتے ہیں لیکن اب نامور اداکارائیں بھی کنگ خان کے مدمقابل فلم میں کام کرنے سے کترانے لگی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا کا شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو پیش کش کی گئی تھی لیکن ان کی فلمی مصروفیات کے باعث کام کرنے سے انکار کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیش کش کی گئی جس کے لیے انہوں نے آمادگی بھی ظاہر کردی تھی تاہم اب نوجوان اداکارہ نے بھی فلمی مصروفیات کو بہانہ بنا کر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ''ڈیئرزندگی'' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

مقبول خبریں