شاہ سلمان کے خصوصی فرمان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی شہریت دے دی گئی

شہریت دینے کا مقصد انھیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے۔


ویب ڈیسک May 22, 2017
شہریت دینے کا مقصد انھیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے معروف بھارتی مذہبی اسکالراور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شہریت دیدی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے51 سالہ مذہبی اسکالرکوسعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خصوصی مداخلت پر شہریت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شہریت دینے کا مقصد انھیں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے کیونکہ بھارت میں ان پر نوجوانوں کو جہاد اور دہشت گردی پراکسانے کے مقدمات درج ہیں اورگزشتہ ماہ بھارتی عدالت2 مرتبہ ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

 

مقبول خبریں