شہر سے ٹارگٹ کلر سمیت 41 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 20 سے زائدمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا


Staff Reporter January 25, 2013
سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 20 سے زائدمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 25 سے زائد افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم سمیت41 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور لوٹا ہوا قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 20 سے زائدمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا،قانون نافذکرنے والے ادارے کی ایک ٹیم نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر سلطان رانا کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔