سندھ میں معیار تعلیم کی قلعی کھل گئی جے ایس ٹی کی اسامیوں کیلیے ٹیسٹ میں 70فیصد امیدوار ناکام

انٹراورگریجویشن کے بعدٹیچنگ کاسرٹیفکیٹ رکھنے والے ہزاروں امیدوارٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہ کرسکے


Staff Reporter January 25, 2013
انٹراورگریجویشن کے بعدٹیچنگ کاسرٹیفکیٹ رکھنے والے ہزاروں امیدوارٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہ کرسکے فوٹو: ایکسپریس

سندھ میں معیار تعلیم تباہی سے دوچار ہوگیا ہے،انٹراورگریجویشن کے بعدٹیچنگ کاسرٹیفکیٹ رکھنے والے ہزاروں امیدواراساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے اسکول اساتذہ کی بھرتیوں کے سلسلے میں جونیئراسکول ٹیچرز(جے ایس ٹی)کی اسامیوں کے لیے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں جس سے سندھ میں معیار تعلیم کی قلعی کھل گئی، این ٹی ایس کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق جونیئراسکول ٹیچرزکے کی اسامیوں کے ٹیسٹ میں 70.41فیصد امیدوار فیل ہوگئے اور صرف 29.59 فیصدامیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے، ٹیسٹ میں مجموعی طور پر135337امیدوارشریک ہوئے تھے جن میں سے 40051امیدوارپاس ہوسکے اور 95286 امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ۔

جنرل گروپ کی بنیاد پرٹیسٹ میں صرف 31.59فیصد امیدوارکامیاب ہوسکے ہیں،سائنس کے ٹیسٹ میں بھی محض.49 24فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ، سندھ بھرمیں 97197امیدوارجنرل گروپ کے ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے جس میں سے 30709امیدواروں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

3

جنرل گروپ کے ٹیسٹ میں 66488 امیدوار کامیابی حاصل نہیں کرسکے اسی طرح سائنس کے ٹیسٹ میں مجموعی طورپر 38140امیدوارشریک ہوئے تھے جبکہ صرف 9342امیدوارٹیسٹ پاس کرسکے اورسائنس کے ٹیسٹ میں 28798امیدوارفیل ہوئے ،واضح رہے کہ ٹیسٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جنھوں نے گذشتہ چند برسوں میں سندھ کے مختلف بورڈزاورجامعات سے انٹراورگریجویشن پاس کیاتھاتاہم این ٹی ایس کے تحت شفاف ٹیسٹ اورنتائج نے سندھ میں تعلیم کے معیار کی قلعی کھول دی ہے ۔