عیدمیلاالنبیؐ کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے محمد حسین سید

مرکزی جلوس کے راستے پر فائربریگیڈ، ریسکیو اور سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جا رہا ہے


Staff Reporter January 25, 2013
مرکزی جلوس کے راستے پر فائربریگیڈ، ریسکیو اور سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹائون انتظامیہ کے اشتراک سے عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے مرکزی اور ذیلی جلوس کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، صفائی کے انتظامات اور 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سیوریج، اوور فلو کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے اور عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر مرکزی جلوس کے راستے پر فائر بریگیڈ، ریسکیو کے عملے اور سٹی وارڈنز کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کو سوک سینٹرمیں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیف آفیسر متانت علی خان ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

9

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عیدمیلادالنبی ؐؐ کے موقع پر جو افراد انتظامات میں حصہ لیتے ہیں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ثواب اور نیکی کے حقدار بھی ہوتے ہیں اس لیے خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام سے منائے گی، صبح بہاراں کا آغاز بلدیہ عظمیٰ کی مساجد میں اجتماعی دعائوں اور درود و سلام سے ہوگا۔