ماریا شراپووا نے دولت کمانے میں دیگر خواتین پلیئرزکوکوسوں دور چھوڑ دیا

ماریا شراپووا نے دولت کمانے میں دیگر خواتین پلیئرزکوکوسوں دور چھوڑ دیا


Sports Desk August 01, 2012
ماریا شراپووا نے دولت کمانے میں دیگر خواتین پلیئرزکوکوسوں دور چھوڑ دیا, فوٹو فائل

BAHAWALPUR: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے دولت میں دیگر خواتین ایتھلیٹس کو کوسوں دور چھوڑ دیا، وہ گذشتہ 8 برس سے سب سے زیادہ رقم کمانے والی خاتون کھلاڑی ہیں، اس بار بھی فوربیس میگزین نے انھیں دنیا کی تمام خواتین پلیئرز میں امیرترین قرار دیا ہے،

ان کی جولائی 2011 سے جولائی 2012 تک کی کمائی کا اندازہ 27.1 ملین ڈالر لگایا گیا،اس میں سے زیادہ تر حصہ آف دی کورٹ اشتہارات سے حاصل ہونے والی کمائی کا ہے، وہ قریب ترین چینی حریف لی نا سے 47 فیصد زیادہ کماتی ہیں، لی نا کی گذشتہ برس فرنچ اوپن جیتنے کے بعد آمدنی ڈبل سے بھی زیادہ یعنی 8 ملین سے 18.4 ملین ہوگئی،

سابق نمبر ون سرینا ولیمز 16.3 ملین ڈالر، ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی 13.7 ملین اور امریکا کی آٹو ریسنگ ڈرائیور ڈانیسا پیٹرک 13 ملین ڈالر کے ساتھ ٹاپ 5 دولت مند خواتین پلیئرز میں شامل ہیں۔