بھٹ شاہ پک اپ الٹنے سے خواتین سمیت 12 افراد زخمی

قومی شاہراہ پر ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، 2خواتین کی حالت نازک


Nama Nigar January 27, 2013
12 زخمیوں میں 8 سالہ صنم کو ریجو، عزت کوریجو، نصرت کوریجو،عظمت کوریجو، کرم اللہ اور دیگر شامل ہیں۔

ISLAMABAD: قاضی احمد سے بدین جانے والی سوزوکی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوریجا برادری کی ایک بچی ، 9 خواتین اور 2 مرد زخمی ہوگئے، جنہیں بھٹ شاہ اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

12 زخمیوں میں 8 سالہ صنم کو ریجو، عزت کوریجو، نصرت کوریجو،عظمت کوریجو، کرم اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ 2 زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مقبول خبریں