درسی کتب کی چھپائی کے کام میں غیر معمولی تاخیر

چھپائی کے لیے دیا جانے والے ٹینڈر دوسری باربھی منسوخ کردیا گیا


Staff Reporter January 28, 2013
چھپائی کے لیے دیا جانے والے ٹینڈر دوسری باربھی منسوخ کردیا گیا۔ فوٹو: کیریٹیو کامنز/فائل

SWAT: سندھ میں سرکاری اسکولوں کے طلبا کودرسی کتب کی مفت فراہمی کے لیے کتب کی چھپائی کے کام میں غیرمعمولی تاخیر ہوگئی۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات پردرسی کتب کی چھپائی کے لیے دیاجانے والے ٹینڈرکااجرا دوسری باربھی منسوخ کیاگیاہے جس کے بعد سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبا کونئے تعلیمی سال کے موقع پردرسی کتب کی بروقت فراہمی ناممکن ہوگئی، سرکاری اسکولوں کودرسی کتب کی مفت فراہمی کے لیے کتب کی چھپائی کاٹینڈر21جنوری کوجاری کیاجاناتھاجسے منسوخ کرتے ہوئے اب 29جنوری کوٹینڈرجاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

 

4

واضح رہے کہ اس سے قبل 7جنوری کوبھی ٹینڈر کا اجرا منسوخ کیاجاچکاہے، ٹینڈرکے اجرا کی مسلسل دوبار منسوخی کے سبب سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کاکام شروع نہیں ہوسکا،کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سال یکم اپریل 2013 سے شروع ہوناہے تعلیمی سال کے آغاز میں صرف دوماہ باقی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کوپہلی سے دسویں جماعت کی درسی کتب کے درجنوں''سرورق''کی حامل لاکھوں کتابوں کی چھپائی کاکام پبلشرزکوتفویض کرناہے۔

ایک پبلشرنے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ جب وہ 21جنوری کوسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مرکزی دفترجامشورپہنچے تومعلوم ہواہے ٹینڈرکااجرا ایک بارپھرمنسوخ کردیاگیاہے اب ٹینڈر 29 جنوری کوجاری ہوگا، پبلشرکاکہناتھاکہ اس غیرمعمولی تاخیر کے سبب سندھ میں درسی کتب کی چھپائی اوربروقت فراہمی کاکام اب ناممکن ہوگیاہے ۔