انتظار حسین پاک و ہند کی قد آور شخصیت ہیںشعرا اور ادیب

بھارت میں بنائی گئی فہرست میں پاکستانی ناول نگار کا نام شامل ہونا خوش آئند ہے


Staff Reporter January 28, 2013
انتظار حسین کانام مین بکر پرائزکیلیے10 بہترین ناول نگاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف ناول نگار انتظار حسین کو ''مین بکر انٹرنیشنل پرائز'' کے لیے دنیاکے10بہترین ناول نگاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر پاکستان کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ممتاز شعرااور ادیبوں نے کہا ہے کہ انتظار حسین کا نام پانچویں عالمی شہرت یافتہ ''مین بکر پرائز'' کے لیے 10بہترین ناول نگاروں کی فہرست میں شامل ہونا خوش آئند بات ہے اور سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ اس کی حتمی فہرست ہندوستان میں بنائی گئی ہے۔

انتظار حسین نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت میں کہا کہ ''مین بکر پرائز'' کی فہرست میں میرا نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے جس طرح میری تمام تحریریں پاکستان اور اسکی عوام کی امانت ہیں اسی طرح میری کامیابیاں بھی انھیں کی ہیں، معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ انتظار حسین ہندوپاک کی اس وقت سب سے قد آور شخصیت ہیں اور انکی کامیابی کا اعتراف ہندوستان میں ہونا خوشی کی بات ہے۔

 

7

معروف شاعر امجد اسلام امجد نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کا رونا سیاست دان ہی روتے ہیں ہم ثقافتی سطح پر ایک دوسرے کے قریب ہیں ،معروف شاعر عباس تابش نے کہا کہ انتظار حسین ایک ناول نگار کا نام نہیں بلکہ پاکستان کا نام ہے۔

اس سال انتظار حسین سمیت اس ایوارڈ کی فہرست میں بھارت کے یوآراننتھامرتھی، اسرائیل کے اہارن اپیلفلڈ ،امریکا کی لیڈیا ڈیوس،اور میریلین روبنس،چین کے یان لیانکے،فرانس کی میری اینڈیائی، کینیڈا کے جوسپ نوواکوچ،روس کے ولادیمیر سوروکن اور سوئٹزرلینڈ کے پیٹر اسٹام کے نام شامل ہیں۔