مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا کے لباس پر ہنگامہ

مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا کو مغربی طرز کا لباس زیب تن نہیں کرنا چاہئے تھا،سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک June 01, 2017
سوشل میڈیا پر پریانکا کے لباس کو لے کر طوفان کھڑا ہوگیا؛فائل فوٹو

پریانکا چوپڑا کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نریندر مودی برلن کے دورے پر پہنچے جہاں پریانکا چوپڑا بھی اپنی فلم' بے واچ' کی تشہیر کے سلسلے میں موجود تھیں،پریانکا نے مودی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس کے بعد مودی' دیسی گرل' سے ملاقات کے لئے رضامند ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کو بہت سارے بچوں کی خواہش

پریانکا اور مودی نے منگل کے روز خوشگوار انداز میں ملاقات کی،پریانکا نے مودی سے ملاقات کے لئے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا تھا جس میں ان کی ٹانگیں برہنہ نظرآرہی تھیں بعد ازاں پریانکا نے مودی سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام درج کیا 'ملاقات کا شکریہ، کیسا حسین اتفاق ہے جب ہم دونوں ایک ہی وقت برلن میں موجود ہیں'۔



پریانکا کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کےبعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو لے کر طوفان کھڑا ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداکارہ کو بھولنا نہیں چاہئے تھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے انہیں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مغربی طرز کا لباس زیب تن نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پریانکا نے مودی کے سامنے اس طرح بیٹھ کر ان کی بے عزتی کی ہے۔ کچھ لوگوں نے انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا کو اپنی ٹانگوں کو ڈھانپنا چاہئے تھا اور انہیں مغربی طرز کے لباس کی بجائے شلوار قمیض پہننی چاہئے تھی، بعض صارفین نے انہیں براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا برا نہ منائیے گا آپ کا مودی جی کے سامنے بیٹھنے کا طریقہ صحیح نہیں تھا کیونکہ وہ عمر اور عہدے میں آپ سے بڑے ہیں۔

اس کبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا امریکی شہری کو دل دے بیٹھیں

تاہم بعض لوگوں نے پریانکا کی حمایت بھی کی جن میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون پیش پیش پیں ،ورون کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو پریانکا پر فخر ہونا چاہئے، انہوں نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں ان کے لباس کو قومی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔

مقبول خبریں