بشارالاسد کی بقا کے امکانات محدود ہوتے جارہے ہیںروس

جلاوطن اپوزیشن رہنماؤں پرمقدمات ملتوی،وطن واپسی پرسہولتیں دینے کا اعلان


AFP January 28, 2013
دمشق:شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہونے والی عمارات کا ایک منظر، ان جھڑپوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

شام میں سرکاری فوج نے اتوارکوبھی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوںمیں مخالف فوجوں پربمباری اورگولاباری جاری رکھی ۔

روسی صدردمتری میدودف نے سی این این کو انٹرویومیں کہاہے کہ صدربشارالاسد کی سیاسی بقاکے امکانات محدودہوتے جارہے ہیں، انہوںنے ملک میں سیاسی اصلاحات لانے میں مہلک تاخیرکردی ہے۔

12

ادھرشام کی اعلیٰ جوڈیشل کونسل نے اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات چلانے کے عمل کوملتوی کردیاہے۔ وزیرداخلہ محمد الشارنے اپوزیشن رہنماؤں کی وطن واپسی میں آسانیاں پیدا کرنیکااعلان کیاہے تاکہ وہ قومی مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔