مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم آج سے شروع ہوگی کمشنر نے بھی حمایت کر دی

شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے ناامید ہو کر مہم کا اعلان کیا، 3 روز تک افطاری کیلیے پھل نہیں خریدیں گے


مہم سے گراں فروشوں کے خلاف شہری انتظامیہ کی کوششوں کوموثر بنانے میں مدد ملے گی، اعجاز احمد خان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

مہنگے پھلوں کے 3روزہ بائیکاٹ کی مہم آج سے شروع ہو گی، شہریوں نے شہری انتظامیہ اور حکومت سے ناامید ہوکر از خود پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم کا اعلان کیاہے جس میں جمعہ ہفتہ اور اتوارتک پھلوں کی خریداری ترک کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کمشنرکراچی نے رمضان میں اشیا صرف کی سرکاری قیمت پر فراہمی یقینی بنانے میں ناکامی کے بعدخود بھی سوشل میڈیا پر پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کر دی ہے، صارفین نے کمشنر کراچی کی حمایت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر صارفین کو اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے بائیکاٹ ہی کرنا ہے تو پھر انتظامیہ کی موجودگی کا کیا جواز ہے،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مہم کے زبر دست حامی ہیں۔

مہم سے گراں فروشوں کے خلاف شہری انتظامیہ کی کوششوں کوموثر بنانے میں مدد ملے گی ،کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بھرپور حصہ لیں اور سوشل میڈیا پر 3 روز کے لیے چلائی جانے والی فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم میں سول سو سائٹی کا ساتھ دیں، وہ ان کی انتظامیہ کے ارکان بھی مہم میں سب کے ساتھ ہیں، وہ خود بھی سول سوئٹی کی طر ح 3 روز تک پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کریں گے اور فروٹس کے بغیر افطار کریں گے۔

علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینٹر شاہی سید ''فروٹ بائیکاٹ مہم '' میں شامل ہو گئے اور انھوں نے بھی 3 روز تک پھلوں کی خریداری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقبول خبریں