پاک بھارت میچ کے دوران کشمیریوں کا اسٹیڈیم کے باہر احتجاج

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 4 جون 2017
بھارتی مظالم کے ستائے مظلوم کشمیریوں نے بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچ دیا   فوٹو: اے ایف پی

بھارتی مظالم کے ستائے مظلوم کشمیریوں نے بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچ دیا فوٹو: اے ایف پی

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری شہریوں نے  بھارتی مظالم کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر شدید احتجاج کیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کشمیری عوام سے آواز اٹھانے کی اپیل کی جارہی تھی، تاہم آج پاک بھارت میچ کے دوران کشمیری شہریوں نے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو کر بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی مہم زوروں پر ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو نشانہ بنانے والی افواج کے مظالم کا پردہ چاک کرنے کی اس کوشش سے کشمیری بھائی پرامید ہیں کہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور بھارتی مظالم کے ستائے مظلوم کشمیریوں نے بھرے میدان میں بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچ دیا جو بھارت کیلئے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔