نئی فلموں کے گیتوں پر پرفارمنس یادگار ہوگی دیپکا پڈوکون

کترینہ کیف کی طرح سلور اسکرین پر دھوم مچادوں گی، بالی وڈ اداکارہ


Net News January 29, 2013
کترینہ کیف کی طرح سلور اسکرین پر دھوم مچادوں گی، بالی وڈ اداکارہ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ نئی فلم کے میوزک پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور آنیوالی فلم کے گیتوں کی دھوم مچ جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ان گیتوں پر یادگار پرفارمنس دی ہے ۔شائقین کو نئی فلم کے گیتوں کی دھنیں بھی یاد رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ کترینہ کیف کی طرح آنیوالی نئی فلم کے میرے گیت بھی مقبول ہونگے۔ اس فلم کا میوزک بہت جاندار ہے اور شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔



اداکارہ نے بتایا کہ رواؒں سال ریلیز ہونیوالی سبھی فلموں کے میوزک پر اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے ۔ نئی فلمیں شائقین کو سینما گھروں کی جانب لانے میں بھی اہم کردار نبھائیں گی۔

مقبول خبریں