قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان

ویب ڈیسک  پير 5 جون 2017
اسلامی ممالک میں پیدا ہونے والی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، دفتر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

اسلامی ممالک میں پیدا ہونے والی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، دفتر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 عرب ممالک کا قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا معاملہ ان کا اپنا اور ذاتی ہے اور اس حوالے سے پاکستان دیگر ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب سمیت 5 عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کردیے

بیان کے مطابق پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے گا تاہم قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔