فنکشنل لیگ اور جماعت اسلامی کا ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سندھ کی دیگر سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کو بھی گریڈ الائنس کا حصہ بنائیں گے.


Staff Reporter January 29, 2013
اسرائیلی فورسزنے آپریشن کے دوران درختوںکابھی صفایاکردیا،علاقے میں کشیدگی. فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور جماعت اسلامی نے سندھ میں آئندہ انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اورسندھ کی دیگر سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کو بھی اس گریڈ الائنس کا حصہ بنائیں گے پیر پگارا کی قیاد ت میں سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

ان خیا لات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ اور جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے اسداﷲ بھٹو ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے خدا بخش راجڑ ،فقیر جادم منگریو،جام مدد علی ،شہر یار مہر،میر اصغر پہنور، قاسم سراج سومرو،ند یم مرزا،گلزار فیروز،شمع منشی ،ڈاکٹر تاج اور دیگر بھی موجود تھے، امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ہمارے موقف میں مطابقت ہے۔



اس لیے ان سے سندھ کی سطح پر انتخابات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سندھ دوست پارٹیوں کا گرینڈالائنس بن رہا ہے اور اس وقت ہمارے پاس این پی پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف)،سندھ ترقی پسند پارٹی ، عوامی تحریک ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور دیگر اتحاد میں آ گئے ہیں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا کہ ہم پہلے پیر صاحب پگارا کے پاس آئے تھے اور انھوں نے کہا لیکن آج باقاعدہ اس پر ہماری فنکشنل لیگ سے بات چیت ہو گئی ہے ہم ایک ساتھ انتخابات لڑیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا جائے۔