کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیزموجود نہیںاورنگزیب فاروقی
روز 15 افراد قتل ہوتے ہیں،رحمن ملک کا بیان حالات کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے.
اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں حکومت نام کی کسی چیز کا وجود ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا۔
شہر میں اہلسنّت کے قتل کا بازار گرم ہے، کورنگی میں اہلسنّت و الجماعت کے کارکن خالد سعید اور تاجر رہنما محمد عرفان کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی کے حالات پر رحمن ملک کے بیان کا مقصد کراچی کے موجودہ بدترین حالات سے عوامی توجہ ہٹانا ہے، انکا بیان مضحکہ خیز ہے۔

ملک صاحب کے بقول حالات اگلے مہینے خراب ہونگے تو ان سے پوچھا جائے کہ اس وقت کون سے حالات ٹھیک ہیں، روزانہ 10 سے 15افراد کا قتل ہوتا ہے، وفاقی وزیر کو اگر پتہ ہے کہ آئندہ ماہ دہشت گردی ہونے والی ہے تو وہ ٹارگٹ کلرز کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے، وہ پوری پریس کانفرنس میں اہلسنّت کے زخموں پر نمک پاشی کرتے رہے، انھوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ملک صاحب اہلسنّت کے قتل میں ملوث قاتلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔