مٹھی کڑوے پانی کو میٹھا بنانے والا کروڑوں روپے کا آر او پلانٹ بند

20 لاکھ کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع، ڈیزل کی رقم افسران ہڑپ کرگئے، پی پی سینیٹر بھی پلانٹ بحال کرانے میں ناکام


Nama Nigar January 30, 2013
تھرکول مٹھی آفس سمیت پلانٹوں پر 20 لاکھ سے زائد بقایاجات کے باعث بجلی بھی بحال نہیں ہوئی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

تھرپارکر میں سندھ حکومت کی جانب سے کروڑوںروپے کی لاگت کڑوے پانی پینے کے قابل بنانے والے آر او پلانٹ بند۔

میڈیا میں رپورٹس اور عوام کے احتجاج پر سیکریٹری منرل و مائنز اور سینیٹر گل محمد لاٹ کے نوٹس کے باوجود پلانٹ نہیں چل سکے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے دیہی اور شہری علاقوں میںکثیر لاگت کے آر او پلانٹ عوام کیلیے بے فائدہ بن چکے ہیں۔ تمام پلانٹوں کی بجلی منقطع ہے، ڈیزل پر چلنے والا پلانٹوں کا ڈیزل بھی کمپنی اور تھرکول ڈپارٹمنٹ کے افسران ہضم کر جاتے ہیں۔ تمام کرینیں، ویلڈنگ مشین، رگ مشین کمپنی اپنے لیے آر او پلانٹ کے کنٹریکٹ کے کاموں پر استعمال کررہی ہے۔

1

تھرکول کے آفس میں بھی کمپنی کا گودام بنا ہوا ہے۔ رپورٹس میڈیا میں آنے کے بعد پی پی سینیٹر گل محمد لاٹ اور سیکریٹری کول اینڈ انرجی بورڈ سندھ نے نوٹس لے کر 10 روز میں رپورٹ طلب کی تھی مگر ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تھرکول مٹھی آفس سمیت پلانٹوں پر 20 لاکھ سے زائد بقایاجات کے باعث بجلی بھی بحال نہیں ہوئی۔

مقبول خبریں