رواں سال فلمی مصروفیات زیادہ ہونگی سوہا علی خان

اداکاری میری زندگی ہے اور آیندہ بھی مداحوں کو اچھی پرفارمنس دیتی رہوں گی، سوہا علی خان۔


Net News January 30, 2013
سوہا علی خان آجکل فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘‘ کے سیکیوئل کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکار سوہا علی خان کے لیے نیا سال فلمی مصروفیات کے حوالے سے مصروف ترین سال ہوگا۔

ذرایع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا کہ اس سال ان کی فلمی مصروفیات زیادہ ہیں۔

اداکارہ سوہا علی خان آجکل فلمساز یتگما نشورسولیا کی فلم ''صاحب بیوی اور گینگسٹر'' کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ وہ رواں سال دیپا مہتا کی فلم سمیت متعدد دوسرے فلموں کی عکسبندی مکمل کروائیں گی۔ اداکارہ سوہا نے کہا کہ اداکاری ان کی زندگی ہے اور وہ آیندہ بھی مداحوں کو اچھی پرفارمنس دیتی رہیں گی۔

مقبول خبریں