زر مبادلہ ذخائر میں1 ارب 25 کروڑ ڈالر کی کمی

مرکزی بینک کی جانب سے ایک ہفتے میں پاکستان ساورن بانڈز کی مد میں 75 کروڑ ڈالر سمیت 1.24 ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں


Business Reporter June 09, 2017
2جون کو مجموعی ذخائر20.52ارب ڈالرتک محدود،سرکاری15.7ارب کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس4.8ارب ڈالررہ گئے،ایس بی پی۔ فوٹو: فائل

مرکزی بینک کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران پاکستان ساورن بانڈز کی مد میں 75 کروڑ ڈالر سمیت دیگر بیرونی قرضہ جات کی مد میں مجموعی طور پر 1ارب 23کروڑ 90لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ادائیگیاں کی گئیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر1ارب25کروڑ47لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مطابق2جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ کر 20 ارب 51 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جو 26مئی کو ختم ہفتے میں 21ارب 77کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہے تھے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1ارب21کروڑ 53لاکھ ڈالر کی کمی سے 15ارب 70 کروڑ 66لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4ارب80کروڑ91لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

یاد رہے ک ہ26 مئی کو مرکزی بینک کے ذخائر 16ارب 92کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 84کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہے تھے۔

مقبول خبریں